https://is.gd/ainCER
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلے میں آج ملتان میں ریلی نکالیں گے، ریلی کے دوران وہ 2 مختلف مقامات پر عوام سے خطاب کریں گے۔
ملتان میں ترجمان گیلانی ہاؤس ، علی قاسم گیلانی کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج انتخابی مہم کے لئے شام 4 بجے پیپلز سیکریٹریٹ سے ریلی کی صورت میں روانہ ہوں گے۔
سب سے پہلے بلاو ل بھٹو سیداں والا بائی پاس پر علی حیدر گیلانی اور عبدالقادر گیلانی کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ جائیں گے ، جس کے بعد وہ براستہ بی ۔ سی ۔ جی چوک ، بہاول پور بائی پاس پہنچ کر جلسہ سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری ، براستہ اڈہ لاڑ ، قصبہ مڑل سے تحصیل شجاع آباد پہنچ کر مین تھانہ چوک پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے، خطاب کے بعد بلاول بھٹو زرداری براستہ بوسن روڈ واپس پیپلز سیکرٹریٹ پہنچیں گے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment