https://is.gd/qWaWfa
میڈونا کی لندن تو کیاامریکا میں بھی بہت سے جائیدادیں ہیں ، لیکن ان کے دل کے سب سے زیادہ قریب نیویارک سٹی کااپارٹمنٹ ہے کیونکہ 1970ء میں جب انھوں نے یہ اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کیا تو اس وقت ان کی عمر صرف 19 سال تھی۔ کوئن آف پاپ نے یہ اپارٹمنٹ بعد میں 2009 ء میں خرید لیاتھا ، آئیں ،میڈونا کی اس رہائش گاہ کے بارے میں کچھ جانتے ہیں۔
میڈونا کے نیویارک سٹی اپارٹمنٹ کی آرائش ان کے بھائی کرسٹو فر جی چکون نے بڑے کروفر سے کی، جو دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیتی ہے۔ داخلی راستے پر 1930ء کی فرانسیسی فوٹوگرافر لورے ایلبن کے تخیل کو اجاگر کرتی تصویر اور انیسویںصدی میں تیار کی گئی پومپئن اسٹائل کی یونانی کرسی ( کلسموس) آپ کا استقبال کرتی ہے۔
کرسٹوفرنے دراصل میڈونا کےتین چھوٹے اپارٹمنٹس کو ایک اپارٹمنٹ میںڈھال دیا تھا، لیکن 1915ء میں سیسے اور شیشے کا بنایا گیا دروازہ ویسے کا ویسے ہی رہنے دیا۔ اس دروازے کے ساتھ ایک اور قدیم یونانی کرسی بھی ہے، جس کے ساتھ1790ء کی یاد دلاتا ایک آئرش کوبلیٹ(کٹورا یا پیالہ) اور نیلا و سفیدآئینہ ایستادہ ہے۔ اس کے بائیں طرف 1924ء میں تیار کردہ کانسی کافانوس بڑی نزاکت سے اپنی روشنیاں بکھیرتاہے۔

میڈونا کے اپارٹمنٹ میں آپ کو جا بجا تصاویر نظر آئیں گی جن کی بابت میڈونا کا کہنا ہے،’’ میرے ارد گرد بکھرے آرٹ سے مجھے طاقت ملتی ہے کیونکہ میرے پاس موجود پینٹنگز بہت پاورفل ہیں‘‘۔ اپارٹمنٹ کے لیونگ روم میں لگی 1944ء کی پینٹنگ، فرنینڈ لیجر کے ذہن کی اختراع تھی۔ ساتھ ہی Le Coeur Voilé پینٹنگ 1932ء میں ڈالی نےبنائی تھی، جسے کرسٹوفرنے مونڈریئن اسٹائل بک شیلف کے ڈیزائن میں ڈھال دیا تھا۔ صوفے کے ساتھ رکھی گہرے بھورے رنگ کی میز، پائیدان وغیرہ سب 1930ء کے شاہکار ہیں۔ڈائننگ ٹیبل کے اوپر بھی 1930ء میںڈی لیمپیکا کا بنا شہہ پارہ میڈونا کے ذوق کی داد دیتاہے۔ جس آفس میں پکاسو کی پینٹنگ ہے، وہ میڈونا کو بہت پسند ہے ، کیونکہ اسے یہاں فیکس مشین اور پکاسو دونوں ہی مل جاتےہیں۔
میڈونا کا جِم قطعی طور پرسائونڈ پروف ہے ، جس میں وہ ایکسرسائز کرتے ہوئے فل آواز میں میوزک سنتی ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب وہ پرانے گھر میں تھی تو پڑوسیوں نے اس کے خلاف پرچہ کٹوادیا تھا کہ اس کے اپارٹمنٹ میں ہونے والی میوزیکل پارٹیوں کی وجہ سے بہت شور شرابہ ہوتاہے اور ان کا سارا سکون غارت ہو جاتاہے۔ یہاں 1940ء کے مشہور باکسر کلیجٹ ولسن کی تصویر بھی نمایاں ہے۔

میڈونا کا کچن اسٹین لیس اسٹیل کے برتنوں سے بھرا پڑا ہے ۔ کچن کوئی زیادہ باذوق انداز سے نہیں بنایا گیاکیونکہ میڈونا کا بھائی جس نے اپارٹمنٹ ڈیزائن کیا ہے وہ خود بھی کچن پر زیادہ وقت اور دماغ نہیں لگانا چاہتا تھا۔ کرسٹوفر صرف بہترین اپلائنسز چاہتاہے اور میڈونا کو صرف مائیکرو ویو پسند ہے، جس میں وہ پاپ کارن بناتی رہتی ہیں۔
راہداری میں بھی کرسٹوفرنے مہنگی اور شاہکار پینٹنگز لگا رکھی ہیں، جو زیادہ تر 1930ء سے پہلے کی ہیں جبکہ باتھ روم او ر اسٹیم شاور کو اٹالین ماربل نے گھیر رکھا ہے جبکہ باتھ ٹب چاندی کے رنگ کاہے۔
ہشت پہلو ڈریسنگ روم کی چھت بیضوی ہے، جہاں لگی روشنیاں چارو ں طر ف پھیل کر اسے دلفریب بناتی ہیں۔ آتش دان کے اوپر1906ء میں بنائی گئی میکس فیلڈ پارش کی پینٹنگ ڈریسنگ روم کو رونق بخشتی ہے جبکہ نیچے بچھا قالین 1920ء میں تیار کیا گیا تھا۔ عجیب سی بات ہےکہ میڈونا جتنی رنگین مزاج ہے، اس کا طرز رہائش اتنا ہی سادہ ہے ، زیادہ تر فرنیچر کریم یا برائون کلر ہے اور تصاویر بلیک اینڈ وائٹ ہیں۔
آجکل آئکونک پاپ اسٹار پرتگال میںرہائش پذیر ہیں، جہاں انہوںنے لزبن میں16ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل گھر خریدا ہے ۔ میڈونا یہاں اپنے چھ بچوں 20سالہ لورڈس، 17سالہ روکو، 11سالہ ڈیوڈ، 11سالہ مرسی اور 5سالہ جڑواں ایسٹر اور اسٹیلا رہائش پذیرہیں۔18ویں صدی کے اس مینشن میں4بیڈ روم اور7باتھ روم ہیں، جو میڈونا نے 89لاکھ74ہزارڈالر سے زائدمیں خریدا تھا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment