Sunday, 29 July 2018

بھارتی گلوکار کا نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین

https://is.gd/6DEG34



پاکستان کے لیجنڈری گلوکار نصرت فتح علی خان کو بھارتی گلوکاروں کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار ’شارب اور توشی‘ نے نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے’سانسوں کی مالا‘ کا ری میک ورژن پیش کیا ہے۔

اور نہ صرف یہ بلکہ اس گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ شارب اور توشی کی آواز میں نصرت فتح علی خان کا گانا بے حد مقبول ہو رہا ہے۔

واضح رہے نامور گلوکار نصرت فتح علی خان کے گانے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں بے حدمقبول ہیں جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں نصرت فتح علی خان کے گانوں کو کئی فلموں میں شامل بھی کیا جاتا رہا ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...