Monday, 2 July 2018

اب ’ ناک‘ والے اسمارٹ فون عام دستیاب ہوں گے

https://is.gd/NqWvZx




جرمنی کے کے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ کا تیارکردہ سینسر جسے برقی ناک کہا جاسکتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ کے آئی ٹی جرمنی


برلن: ایک اسمارٹ فون کو سونگھنے کے صلاحیت دے کر بہت سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں اوراس ضمن میں جرمنی کے ایک ادارے نے ایک بہت حساس سینسربنایا ہے جوکئی طرح کی بوسونگھ کر ان کی شناخت کرسکتا ہے۔

جرمنی کے مشہورکارلسروہے انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں کا تیارکردہ سینسر کئی طرح کے بوکو ان کے سگنل پیٹرن کی بنیاد پر شناخت کرتا ہے۔ اسے ’اسمیل ڈیکٹ‘ یعنی اسمیل ڈٹیکٹر کا نام دیا گیا ہے جو دھویں کے الارم کی طرز پر کام کرتے ہوئے ہوا میں موجود خوفناک اور مضر ذرات شناخت کرسکتا ہے۔

’برقی ناک میں نینو فائبرز لگے ہیں جو مختلف گیسوں کو بھانپ لیتے ہیں، جن میں کئی اقسام کی بو شامل ہیں۔ پھر ان کے برقی سگنل کے پیٹرن بنتے ہیں اور یوں اس بو کا پتا لگایا جاسکتا ہے، ‘ کے آئی ٹی انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرواسٹرکچر ٹیکنالوجی کے سائنسداں ڈاکٹر مارٹِن سومر نے کہا۔

اس کی جسامت چند سینٹٰ میٹر ہے جس پر ٹِن آکسائیڈ سے نینوتاربنائے گئے ہیں اور ان پر بہت سارے سینسر نصب ہیں۔ برقی مزاحمت میں تبدیلی سے ایک خاص سگنل پیدا ہوتا ہے جس کی بنیاد پرسینسرسیکنڈوں میں بو یا گیس پہچان لیتا ہے۔ ڈاکٹر سومر نے بتایا۔ تاین اب اسے مختلف انداز میں آزمایا جارہا ہے تاکہ یہ پوری دنیا میں استعمال ہوسکے تاکہ یہ بڑے پیمانے پراستعمال ہوسکے۔ گلاب کی خوشبو دھوپ میں الگ اور بارش میں مختلف ہوتی ہے اوراسی بنا پرسینسرکومزید بہتربنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اگلے مرحلے میں برقی ناک کو اسمارٹ فون میں عین اسی طرح لگایا جاسکے گا جس طرح آج ہرفون میں کیمرہ لگا ہوتا ہے۔ اس طرح اسمارٹ فون دیکھنے کے علاوہ سونگھنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلے گا۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اب, اسمارٹ, دستیاب, عام, عجیب و غریب, فون, ناک, والے, گے, ہوں

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...