https://is.gd/b9hh32
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نگراں حکومت پنجاب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم کو نظربند کر دیا ہے جن کا کہنا تھا کہ وہ بھی اپنے بیٹے کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ جائیں گی اور اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو جیل جائیں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کی وطن واپسی کے موقع پر جہاں ن لیگی کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے اور کئی رہنماﺅں کو گھروں میں نظر بند کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں وہیں نواز شریف کی والدہ کو بھی گھرمیں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ نوازشریف کی والدہ بیگم شمیم شریف نے اپنے بیٹے کے استقبا ل کیلئے ائیرپورٹ جانے اور بیٹے اور نواسی مریم نواز کی گرفتاری کی صورت میں ان کے ساتھ جیل جانے کا اعلان کر رکھا تھا۔
گزشتہ روز اپنے پیغام میں بیگم شمیم شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بیٹا میرا بیٹا جس نے اس وطن کو روشن بنایا، واپس آ رہا ہے تاکہ میں پھر سے اس کا ماتھا چوم سکوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے خلاف ناحق فیصلہ آیا ہے، ان تینوں کو جیل نہیں جانے دوں گی اور اگر جیل بھیجا گیا تومیں بھی ساتھ جیل جاﺅں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے کہ تینوں بے گناہ ہیں اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت کرے گا۔ ظالموں کواللہ کی پکڑ اور خوف سے ڈرنا چاہیے۔ شمیم بیگم نے کہا کہ عدالت نے خود فیصلے میں لکھا ہے کہ کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ تو پھر میرے بچوں کو سزا اس بات کی دی جا رہی ہے۔
Urdu Khabrain
Friday, 13 July 2018
سابق وزیراعظم کی والدہ اس وقت کدھر ہیں اور سامنے کیوں نہیں آئیں؟ تہلکہ خیز خبر آ گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment