Friday, 13 July 2018

میں اور عمران جیل میں تھے ،وہ روتا رہتا تھا ، خواجہ آصف

https://is.gd/rm7gDe
سابق وزیرخارجہ اور ن لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میں اور عمران جیل میں تھے وہ روتا رہتا تھا ،پرویز الٰہی سے معافی مانگ کر چوتھے دن رہا ہوگیا۔

سیالکوٹ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں خواجہ آصف نے عمران خان پر خوف تنقید کے تیر برسائے اور کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک میں ، میں اور عمران خان قید میں رہے ،پی ٹی آئی سربراہ جیل میں روتے رہتے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے معافی مانگ کر چوتھے روز رہا ہوگئے تھے ۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پرویز مشرف پر تو قتل، آئین توڑنے اور عدلیہ کے حوالے سے مقدمے ہیں اور وہ مفرور ہے۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ نواز شریف اور ان کی بیٹی تو واپس آرہے ہیں جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...