Friday, 13 July 2018

نہ اسلام آباد ائیرپورٹ نہ لاہور، نواز شریف کا طیارہ کہاں اتارا جائے گا؟ ایسی خبر آ گئی جو کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی، جان کر شہباز شریف بھی کہہ اٹھیں گے ”یہ کیا ہو رہا ہے“

https://is.gd/vlXRIn
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہو چکا ہے جو کچھ ہی دیر بعد پاکستان کے کسی ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا جائے گا تاہم اس حوالے سے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم اور مریم نواز شریف کا طیارہ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اتارا جائے گا اور نہ ہی لاہور ائیرپورٹ پر بلکہ اسے ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا جائے گا اور اس کے پیش نظر ملتان ائیرپورٹ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے بیشتر افراد ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملتان ائیرپورٹ کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کرنے کے علاوہ ائیرپورٹ کے اندر بھی سخت سیکیورٹی کے انتظامات کر دئیے گئے ہیں جبکہ ائیرپورٹ کے اطراف میں ٹریفک وارڈنز کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...