https://is.gd/nRyfH2
لاہور(اے این این ) اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہاہے کہ اگر مستقبل میں اچھے موضوع اورجاندارکرداروالی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی توضرورکام کروں گی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نیلم منیر کا کہناتھا کہ جب میں نے اپنے کیرئیر کی پہلی فلم سائن کی تواس کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا، شروع شروع میں ہمیں کچھ دشواری ہوئی لیکن پھراحسن خان جومیرے سینئرہیں اورتجربہ کاربھی، انھوں نے میری بہت رہنمائی کی۔ اسی لیے فلم میں میری پرفارمنس کوبہت سراہا گیا۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے فلم کودیکھا ، ان کی طرف سے ملنے والا رسپانس میرے لیے اعزاز سے کم نہیں ہے۔ اس وقت ہمارے پاس پڑھے لکھے فلم میکرز کی بڑی تعداد موجود ہے،یہ تمام لوگ بڑی محنت اورلگن کے ساتھ فلمیں پروڈیوس کرنے میں لگے ہیں۔ ایسے میں اگریہ لوگ صرف اچھے اور منفرد موضوعات پرفلمیں بنائیں توہمارے سینما گھروں کی ویرانیاں کم ہوسکتی ہیں۔
Urdu Khabrain
Friday, 13 July 2018
جاندار کردار والی فلم کی پیشکش ہوئی تو ضرور کروں گی:نیلم منیر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment