https://is.gd/KhriBd
کیا آپ نے دھواں گوشت کھایا ہے؟ منفرد ذائقے کی حامل یہ ڈش آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بہت پسند آئے گی لہٰذا اس کے بنانے کی ترکیب جانیں۔
بکرے یا گائے کا گوشت، بغیر ہڈی کے: 1 کلو
پیاز: آدھا کلو
پودینہ: 1 یا 2 گٹھی
خشک دھنیہ، نمک اور سرخ مرچ: حسب ذائقہ
دہی: آدھا کلو
لہسن ادرک: 1 چھٹانک
ہری مرچیں: تھوڑی سی
گھی: 1 پاؤ
پرانی روٹی کا ٹکڑا
کوئلہ: 1 عدد
ایک پاؤ پیاز سے 2 پیاز نکال کر الگ کرلیں اور باقی پیاز، لہسن اور ادرک کو باریک پیس لیں۔
گوشت کو دھو کر اس میں یہ پسا ہوا پیاز، ادرک، لہسن، نمک، مرچ، خشک دھنیہ اور 3 پیالی پانی ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں۔
جب پانی خشک ہوجائے تو گھی ڈال کر خوب اچھی طرح بھونیں۔
دہی کو پھنیٹ لیں۔ خیال رہے کہ دہی کھٹا نہ ہو۔
اب الگ کی ہوئی 2 پیاز چھلے دار کاٹ لیں۔
پودینے کے پتے دھو کر باریک کاٹ لیں اور ہری مرچیں بھی کترلیں۔
باریک چھلے دار کٹی پیاز، پودینہ اور ہری مرچیں ملالیں۔
اب چولہا بند کردیں اور گوشت میں دہی کی ایک تہہ لگائیں۔
دوسری تہہ پیاز اور پودینے کی اور دوبارہ دہی اور پھر پودینے اور پیاز کی تہہ لگائیں۔
اس کے اوپر ایک روٹی کا ٹکڑا رکھیں اور ٹکڑے کے درمیان میں کوئلہ رکھ دیں جو پہلے سے ہی چولہے پر دہکنے کے لیے چھوڑ دیا ہو۔
کوئلے کے اوپر تھوڑا سا گھی ٹپکائیں اور جب دھواں اٹھنے لگے تو فوراً ڈھک دیں۔
پانچ منٹ بعد ڈھکن اٹھائیں۔ اب روٹی کو کوئلے سمیت بہت احتیاط سے اٹھائیں اور اتنی ہی احتیاط سے سالن کو کھلی ڈش میں نکال لیں۔
مزیدار دھواں گوشت تیار ہے۔ گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں۔
Urdu Khabrain
Cooking Khabrain, Cooking News, Cooking Urdu News, Pakistan Cooking News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Cooking News, بنانے, ترکیب, جانیں, دھواں, فوڈ, مزیدار, کی, گوشت
No comments:
Post a Comment