Monday, 2 July 2018

موٹر وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ کے اجرا ٔکا منصوبہ تاخیر کا شکار

https://is.gd/4QADOH

کراچی(رپورٹ:…رفیق بشیر)موٹروہیکل رجسٹریشن بک کی جگہ اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، سرکاری ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے موٹر وہیکل رجسٹریشن بک کی جگہ کارڈ جاری کرنے تھے ، تاہم نجی کمپنی کی جانب سے مشینوں اور کمپیوٹر کی تنصیب کا کام مکمل نہ ہونے کے باعث موٹر وہیکل رجسٹریشن کارڈ کے اجرا میں دو ماہ سے زائد کی تاخیر ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے موٹر وہیکل رجسٹریشن بک کی جگہ سیکورٹی فیچرز پرمبنی موٹر وہیکل رجسٹریشن اسمارٹ کارڈ یکم جولائی سے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں سابق صوبائی وزیرمکیش کمار چاولہ نے اشتہارات پر مبنی مہم بھی شروع کی تھی، تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اشتہارت میں یکم جولائی سے اسمارٹ جاری کیا جانا تھا ، لیکن جس نجی کمپنی کو اسمارٹ کارڈ بنانے کا ٹھیکہ دیا ہے ، نجی کمپنی کی جانب سے مشینز، کمپوٹرز اور دیگر انسٹالیشن کا کام مکمل نہیں ہوسکا ہے، امکان ہے ، اسمارٹ کارڈ کے اجرا میں دو ماہ سے زیادہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے 28مئی کو جاری کردہ اشتہار کے مطابق موٹر وہیکل رجسٹریشن کارڈ یکم جولائی سے جاری کئے جانے تھے ، تاہم اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسشن کا موقف کہ کہ اسمارٹ کارڈ ایک کمپواٹرائزاڈمنصوبہ ہے جس میں تیکنیکی مشکلات ہیں ، کمپنی اس کو جلد ازجلد حل کرنے کی کوشش کررہی ہے، واضح رہے کہ رجسٹریشن بک کی قیمت 5 سے سے 2 ہزار ہے جبکہ اسمارٹ کارڈ کی قیمت 7 سو روپے ہوگی ۔


Urdu Khabrain
Paper, Todays, اجرا, اسمارٹ, بزنس, تاخیر, رجسٹریشن, شکار, منصوبہ, موٹر, وہیکل, کا, کارڈ, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...