Tuesday, 24 July 2018

سیالکوٹ، پی ٹی آئی کارکنوں کا ن لیگ کے الیکشن آفس پر دھاوا

https://is.gd/lOMC0C



سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ریلی میں شامل کارکنوں نے ن لیگ کے الیکشن آفس پر دھاوا بول دیا، دفتر کے شیشے اور دیگر سامان توڑ دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر مشتعل کارکنان کو منتشر کیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ حاجی پورہ میں پیش آیا جہاں پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، ریلی ن لیگ کے ایک الیکشن آفس کے قریب سے گزری تو دونوں جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

اس دوران پی ٹی آئی کے کارکن مشتعل ہوگئے، جنہوں نے ن لیگ کے الیکشن آفس پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں ن لیگ کے 5کارکن زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ن لیگ کی جانب سے تھانہ حاجی پورہ میں درخواست دائر کردی گئی ہے جس پر کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...