Friday, 13 July 2018

عمران کا سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے، مریم اورنگزیب

https://is.gd/Qd5LP5



مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی جانب سے سیاسی کارکنوں کو گدھا کہنا قابل مذمت ہے۔

عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن اپنے لیڈر کی غیر اخلاقی گفتگو سے دور رہیں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی تقریروں سے ان کی سیاسی اور اخلاقی تربیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں پر ترس آتا ہے کہ اُن کا لیڈر کیسے الفاظ استعمال کرتا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو اخلاقیات کی سمجھ نہیں تو ن لیگ کا کارکن اُنہیں تربیت دے سکتا ہے ۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...