https://is.gd/kQS9Up
لوگ اپنی اشیاء بیچنے کے لئے طرح طرح کے انداز اپناتے ہیں اب تائیوان کے اس انناس والے کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنے پھل بیچنے کا ایک ایسا اندازاپنا لیا ہے کہ لوگ پھل کو بھول کر اس کے انوکھے ہیئر اسٹائل کی جانب متوجہ ہو جاتے ہیں ۔
جی ہاں اس نوجوان نے انناس بیچنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی ساتھ اپنے ہیئر اسٹائل پر بھی توجہ دی اور خریداروں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے انناس کی طرز کے بال کٹوا لئے اور انناس کے ہی رنگ کے بال ڈائی کروا لئے ۔

اس فروٹ والے کا یہ انداز انٹرنیٹ پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے اور لوگ اسے ہیئر اسٹائل کو دیکھنے دور دور آرہے ہیں ۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment