https://is.gd/XvaECa
کچرا کنڈیوں سے بیلٹ پیپرزکی برآمدگی پرایم کیوایم پاکستان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سےاستعفے کا مطالبہ کردیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹوں کوکیوں نکالا گیا، حقیقت سامنےآرہی ہے، موقف کی تائید ہوتی ہےکہ شام6 بجےکے بعد نتائج تبدیل کیے گئے، بیلٹ پیپرزکیسےاورکہاں سےباہرآئے، اعلیٰ عدالت نوٹس لے۔
کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کچرا کنڈی سے حلقہ این اے241 کے ووٹ برآمد ہوئے تھے، ووٹوں پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے نشانات پر مہریں بھی لگی ہوئی ہیں ، اطلاع ملنے پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے ہارنے والے امیدواروں نے موقع پر پہنچ کر احتجاج کیا تھا۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment