Tuesday, 3 July 2018

ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم کب بنے گی ؟ انتظار کی گھڑیاں ختم ،تاریخ بارے پتہ چل گیا

https://is.gd/PlNdjc
 






اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ اُن کی زندگی پر فلم سےمتعلق کئی باتیں کی جارہی ہیں،لیکن اس فلم سےمتعلق ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ثانیہ مرزا نے کہا کہ شعیب ملک اور اُنہوں نے

اپنے بچے کے نام کا ایک حصہ ’مرزا ملک‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیٹا یا بیٹی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ جس خاندان سے ہیں وہاں پہلی بیٹی کو معیوب نہیں سمجھا جاتا۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں عنقریب بچے کی ولادت متوقع ہے اور وہ حال ہی میں اپنے شوہر شعیب ملک کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے آئی ہیں۔سنگھم، گول مال اور چنائی ایکسپریس جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے ممتاز بھارتی فلم ساز روہیت شیٹھی نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں خواہش کا اظہار کیا کہ وہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے ہیں۔اس سے قبل بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر بھی ثانیہ مرزا پر فلم بنانے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں جبکہ ایسی خبریں بھی گردش میں رہی ہیں کہ ہدایت کار فرح خان بھی ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانا چاہ رہی تھیں جس میں پری نیتا چوپڑا کو بطور ثانیہ مرزا پیش کرنا تھا تاہم نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اس قسم کے کسی بھی فلم پروجیکٹ پر تاحال کام شروع نہیں ہوسکا ہے




ثانیہ مرزا

Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...