https://is.gd/KRKASr

کراچی (نیوزڈیسک) : شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکلے کی شادی پاکستان سمیت ملک بھر کے ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھائی گئی۔ سوشل میڈیا پر بھی اس شاہی شادی کے خوب ٹرینڈز بنے اور سوشل میڈیا صارفین نے اس شاہی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خوب شئیر کیں، لیکن حال ہی میں پاکستانی گلوکارہ و اداکارہ عروہ حسین اور فرحان
سعید کی شادی کا اس شاہی شادی سے موازنہ سوشل میڈیا پر تبصرے کا ایک نیا موضوع بن گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر عروہ حسین کے آفیشل پیج کے ایڈمن نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی تصاویر کے ساتھ شہزادہ ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مارکلے کی تصاویر کو جوڑا گیا اور ساتھ لکھا تھا کہ امریکی اداکارہ میگھن مارکلے کی شہزادہ ہیری سے شادی نے ہمیں ایک سال قبل ہونےوالی عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کی یاد دلا دی۔ عروہ حسین اور فرحان سعید کی شادی کو بھی اسی طرح فیس بُک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر مقبولیت حاصل ہوئی تھی ، بالآخر پیار کی ہی جیت ہوتی ہے۔ اس پیج سے یہ پوسٹ سامنے آنے کی دیر تھی کہ سوشل میڈیا صارفین نے شاہی شادی سے عروہ اور فرحان کی شادی کا موازنہ کرنے پر پیج کے ایڈمن کو آڑے ہاتھوں لینا شروع کر دیا اور ساتھ ہی ساتھ ان پر تمسخرانہ طنز کے نشتر بھی برسا دئے۔ ٹویٹر پر بھی کچھ صارفین نے اس موازنے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔ فیس بُک صارفین نے کہا کہ زندگی میں عروہ حسین اور فرحان سعید جیسی خود اعتمادی ہونی چاہئیے جنہوں نے اپنی شادی کا
کہاں شاہی خاندان کی شادی سے موازنہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید اور طنز پر مذکورہ پیج کے ایڈمن بھی اپنی صفائی میں سامنے آگئے اور کہا کہ میں نے دونوں جوڑوں کو موازنہ نہیں کیا بلکہ میں نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں اس شادی سے عروہ فرحان کی شادییاد آگئی جو 2016ء میں سوشل میڈیا پرکافی مقبول ہوئی لیکن اس پوسٹ کو ہر سوشل میڈیا صارف نے اپنے اپنے طریقے سے انجوائے کیا۔
So Urwa Hocane compared her wedding to the #RoyalWedding claiming it trended like wildfire much like their own in 2016. I'd like to waste this tweet on her.
Behold! The Palace of Chichawatni presents the Duke and Duchess of Tando Adam pic.twitter.com/RGB3UY1fTg
— Myra Zafar (@MyraZafar) May 21, 2018
when urwa hocane turns urwa cocaine😂#RoyalWeding pic.twitter.com/6zjFNXaGCT
— Khattti_meethi_baatein (@Khatimethibat) May 20, 2018
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
No comments:
Post a Comment