Tuesday, 10 July 2018

نوازشریف موجودہ حالات کے بڑے ذمے دار ہیں ، نثار

https://is.gd/SRnply



سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے نوازشریف کو موجودہ حالات کا بڑا ذمہ دار قرار دیدیا ہے ۔

ٹیکسلا میں پریس کانفرنس سے خطاب میں چوہدری نثار نے کہا کہ کسی جیپ گروپ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پارٹی کے ساتھ کھڑا رہالیکن جو مشرف دور میں گالیاں تک دیتے تھے وہ آج ٹکٹ ہولڈرز ہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ درپیش سنگین مسائل سے نمٹنے کےلئے قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے ،نوازشریف موجودہ حالات کے بڑے ذمہ دارے ہیں۔

ان کا کہناتھاکہ ان کا سارا فوکس چار حلقوں پر ہے،صوبائی کے بجائے قومی کردار ادا کرنا پسند کریں گے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ نوازشریف نے ان کا اداروں سے لڑائی مول نہ لینے والا مشورہ مسترد کردیا ،میں نے پھر بی ان کا ساتھ دیا ۔

آصف زرداری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل کسی کے خلاف جائز ایکشن بھی نہ لیا جائے اس سے انتخابات متنازعہ ہونگے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...