https://is.gd/VBbQ0U
بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار و اداکار نک جونز کی قربت کے چرچے گذشتہ کئی ماہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم اب یہ قربت رشتے میں بدل گئی ہے۔
جی ہاں معروف امریکی میگزین نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ پریانکا چوپڑ ا اور نک جونز نے منگنی کرلی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق 36سالہ اداکارہ نے 25سالہ نوجوان گلوکار و اداکار کے ساتھ اپنی سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل بھارت میں ہی منگنی کی تھی اور اب اکتوبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ ان افواہوں کو بالی ووڈ کے ہدایتکار علی عباس کے ٹوئٹ کے بعد تقویت ملی ہے جس میں انہوں نے ذو معنی انداز ﷰمیں فلم بھارت سے پریانکا کے آؤٹ ہونے کی خبر دی ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment