Monday, 9 July 2018

کروشین فٹبالر نے شائقین کو مفت بیئر پلا دی

https://is.gd/IkdvsN





ماریو اس سے قبل بھی اپنے علاقے کے لوگوں پر رقم خرچ کرتے رہتے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا


ماریو اس سے قبل بھی اپنے علاقے کے لوگوں پر رقم خرچ کرتے رہتے ہیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا



سلاوونسکی بروڈ / کروشیا: کروشیا کے اسٹرائیکر ماریو مانڈزوکک نے روس سے کوارٹر فائنل کے موقع پر اپنے قصبے کے شائقین کو مفت بیئر پلوائی۔


ماریو مانڈزوکک کی جانب سے بڑی اسکرین پر مقابلے سے لطف اندوز ہونے والے شائقین کی بیئر سے تواضع کی گئی،اس کا 3 ہزار پاؤنڈ بل بنا جو ان کی جانب سے ادا کردیا گیا جب کہ وہ خود اس وقت روس میں موجود ہیں۔


واضح رہے کہ ماریو اس سے قبل بھی اپنے علاقے کے لوگوں پر رقم خرچ کرتے رہتے ہیں،کچھ عرصے قبل انھوں نے وہاں کی فائر بریگیڈ کو 18 ہزار پاؤنڈ کا عطیہ دیا تھا۔


 



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...