Saturday, 7 July 2018

انگلینڈ نے سوئیڈن کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

https://is.gd/tXT0Ea
فائنل فور میں انگلش ٹیم کے حریف کا تعین روس اور کروشیا کے میچ سے ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی

سمارا: فٹبال ورلڈکپ 2018 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

روس کے شہر سمارا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈکپ 2018 کے تیسرے کوارٹر فائنل میں سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ فاتح ٹیم کے لیے پہلا گول کھیل کے 30 ویں مٹ میں میگوئر نے کیا جب کہ ڈیل ایلیسٹر نے 59 ویں منٹ میں گیند کوجال کی راہ دکھا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنادی۔

انگلش گول کیپر پکفورڈ نے سوئیڈن کے 3 خطرناک حملے ناکام بنائے، فائنل فور میں انگلش ٹیم کے حریف کا تعین میزبان روس اور کروشیا کے میچ سے ہوگا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...