Saturday, 7 July 2018

فیفا ورلڈ کپ 2018: انگلینڈ نے سوئیڈن کو 0-2 سے شکست دیدی

https://is.gd/prsV4m


تفصیلات کے مطابق عالمی مقابلے میں سوئیڈن انگلینڈ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے. یاد رہے کہ سوئیڈن سوئٹرزلینڈ، جب کہ انگلینڈ کولمبیا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل تک پہنچی تھیں۔





دونوں یورپی ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی تھی، میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر پے درپے حملے کیے۔


جلد انگلینڈ کی ٹیم نے غلبہ پا لیا۔ 30 ویں منٹ میں ایک خوب صورت پاس کو ہیری میگییور نے نیٹ میں دھکیل دیا۔


دوسرے ہاف میں سوئیڈن نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی، مگر اس عمل سے اس کی دفاعی لائن میں دراڑ پڑ گئی اورڈیلی نے ہیڈ پر گول داغ کر اسکور دو صفر کر دیا۔


سوئیڈن نے واپسی کی سرتوڑ کوشش کی، مگر کامیابی نہیں ملی اور یوں سابق چیمپین انگلینڈ نے ایک طویل عرصے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔


واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ کلی طور پر یورپی ٹیموں کے نام رہا ہے اور دیگر خطوں سے تعلق رکھنے والی تمام ٹیمیں ٹورنامینٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔


 


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...