https://is.gd/cnb1nm
آرمی الیکشن سپورٹ سنٹر کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں عام انتخابات میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کویقین دلایا کہ پاک فوج آئین کے تحت اپنا کردار ادا کرے گی۔
چیف الیکشن کمشنر نے پاک فوج کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام صوبائی حکومتیں بھی آْزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment