Saturday, 7 July 2018

حریم فاروق کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

https://is.gd/HqvrhQ



پاکستانی خوبرو اداکارہ حریم فاروقی نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

حریم فاروق اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہیں جہاں دارالحکومت اوٹاوا میں ان کی جسٹن ٹروڈو سے ملاقات ہوئی۔

حریم فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سب کے پسندیدہ جسٹن ٹروڈو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کیں اور ساتھ میں لکھا، یہ لمحہ میرے کیریئر کی بلندی ہے کہ مجھے جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ساتھ ہی فلموں، ڈراموں، موسیقی اور ٹیلنٹ کے اشتراک سے دونوں ممالک کو قریب لانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات کی گئی۔

 حریم فاروق کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات

حریم فاروقی کا شمار پاکستان کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

 حریم فاروق کی کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات

انہوں نے ’دیار دل‘، ’صنم‘ اور ’موسم‘ جیسے کامیاب ڈراموں کے علاوہ فلم ’دوبارہ پھر سے‘ اور ’پرچی‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...