Saturday, 7 July 2018

فیفا چیف نے غار میں پھنسے تھائی فٹبالرز کو ورلڈ کپ میں مدعو کرلیا

https://is.gd/4l9bdl




ٹیم بروقت نکل آئی تو انھیں ورلڈ کپ فائنل دکھانے کیلیے 15 جولائی کو ماسکو پہنچایا جائے گا۔ فوٹو: سوشل میڈیا


ماسکو: فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے غارمیں پھنسی ہوئی بچوں کی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ میں مدعو کرلیا۔

گیانی انفانٹینو نے یہ بیان میگا ایونٹ میں شامل ٹاپ پلیئرز کی حمایت سے جاری کیا، فیفا چیف نے امید ظاہر کی کہ غار میں پھنسے ہوئے فٹبالرز کو جلد باہر نکال لیا جائے گا۔

ٹیم2 ہفتوں سے سیلابی پانے غار میں داخل ہونے کی وجہ وہاں پھنس گئی ہے،اگر وہ بروقت نکل آئی تو پھر انھیں ورلڈ کپ فائنل دکھانے کیلیے 15 جولائی کو ماسکو پہنچایا جائے گا جہاں وہ تمام فیفا کے مہمان بنیں گے۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں مقامی اور عالمی غوطہ خورٹیمیں مصیبت کا شکار ان افراد کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...