https://is.gd/6HE0Ev
چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے دبلے پتلے افراد کے لئے ایک دلچسپ ڈسکاؤنٹ آفر کااعلان کیا ہے جس کے بعد شہر بھر سے درجنوں افراد اس ڈسکاؤنٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔
چین کے ایک معروف ریسٹورنٹ نے یہاں آنے والے افراد کے لئے مفت کھانے کااعلان کیا ہے لیکن اس منفرد آفر سے صرف وہی افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو سلاخوں کے درمیان سے باآسانی گزرنے کا فن جانتے ہوں۔
دھات سے بنی ان سلاخوں کے درمیان تقریبا 15سینٹی میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے جہاں سے جو فرد بھی با آسانی گزرگیا اسے ریسٹورنٹ میں مفت کھانا پیش کیا جائیگا۔
واضح رہے اس آفر کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اپنی ڈائٹ کا صحیح طریقے سے خیال رکھیں۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment