Friday, 6 July 2018

کیرولین ووزنیاسکی کو میچ کے دوران کیڑوں نے پریشان کردیا

https://is.gd/vvMxBe




ووزنیاسکی نے ایک بار امپائر سے شکایت بھی کی کہ کوئی اسپرے ہے جو ان کیڑوں کو بھگائے۔ فوٹو: اے ایف پی


لندن: کیرولین ووزنیاسکی کو میچ کے دوران کیڑوں نے پریشان کردیا۔

ومبلڈن میں  ورلڈ نمبر 2 کیرولین ووزنیاسکی کو دوسرے راؤنڈ میں ایکاٹرینا ماکارووا کے خلاف مقابلے کے دوران اڑنے والے کیٹروں نے بھی خوب پریشان کیا، وہ پہلے ہی حریف پلیئر کی اپنے خلاف پیشقدمی سے کافی پریشان تھیں اوپر سے ان کیڑوں نے ان کو اور زیادہ فرسٹریشن کا شکار کردیا جو  بالوں میں گھسنے کے ساتھ چہرے پر بھی آرہے تھے۔

ووزنیاسکی نے ایک بار امپائر سے شکایت بھی کی کہ کوئی اسپرے ہے جو ان کیڑوں کو بھگائے، ان کا کہنا تھا کہ میں یہاں پر میچ پر فوکس کرنے کیلیے موجود ہوں ان کیڑے مکوڑوں کو کھانے کیلیے نہیں جو میرے منہ میں بھی جا رہے ہیں۔ انھیں اس مقابلے میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔


Urdu Khabrain
دوران, میچ, نے, ووزنیاسکی, پریشان, کردیا, کو, کیرولین, کیڑوں, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...