https://is.gd/w9ZhJ5
ریاض : اٹھارہ سالہ ماڈل تلیدہ تمر پہلی بار پیرس فیشن ویک میں کیٹ واک کرکے سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل بن جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں دنیا کو حیران کردینے والی تبدیلیوں کا آغاز ہوگیا، پہلی بار ماڈلنگ کیلئے سعودی دوشیزہ پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہوگی۔
یہ پہلا موقع ہے کہ تلیدہ تمر پہلی بار بین الاقوامی جریدے ہارپرز بازار عربیہ کے کور پر نظر آئی۔
تلیدہ اب تک کئی برینڈز کیلئے ماڈلنگ کرچکی ہیں لیکن بین الاقوامی سطح پر تلیدہ پہلی سعودی ماڈل کے طور پر کیٹ واک کریں گی، جس کے بعد انھیں سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل کا اعزاز حاصل ہوجائے گا۔
خوبصورت ماڈل سعودی شہر جدہ سے تعلق رکھتی ہیں، ان کی ماں اطالوی اور باپ سعودی ہیں، تلیدہ کی والدہ کرسٹینا تمر بھی ماضی میں ماڈل رہ چکی ہیں جبکہ ان کے والد ایمان تمر، تمر گروپ نامی کاروباری ادارے کے چیئرمین ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں مشہور فیشن میگزین ’ووگ‘ کے سرورق پر سعودی شہزادی ہیفا بنت عبداللہ کی تصویر شائع ہونے پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا، تصویر میں شہزادی ہیفا بنت عبداللہ سفید لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور اونچی ہیل پہنے ہوئے ایک کنور ٹیبل گاڑی میں بیٹھی دکھائی دے رہی تھٰیں۔
اد رہے کہ وژن 2025 کے تحت سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بڑے اقدامات کیے جارہے ہیں ،جس کے باعث دھیرے دھیرے ایک روشن خیال سعودی عرب کا تاثر اجاگر ہو رہا ہے۔
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کی اجازت ملی جبکہ سعودی عرب کے سینما گھروں میں بھی فلموں کی نمائش کی گئی ۔
سال 2016 کے وسط میں سعودی حکومت نے وژن 2030 کے تحت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے اہم فیصلے کے بعد طالبات کو یونیورسٹیوں میں موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جبکہ حکومت نے روشن خیالی کی سمت ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر عرب لیجنڈ گلوکارہ ام کلثوم کا میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا۔
Urdu Khabrain
اٹھارہ, تلیدہ, تمر, سالہ, سعودی, سپر, عرب, ماڈل, پہلی, کی
Friday, 6 July 2018
اٹھارہ سالہ تلیدہ تمر سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment