Friday, 6 July 2018

بیٹی کی انوکھی خواہش، بھارتی سائنسدان نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

https://is.gd/FAsvJk
 






اسلا م آ با د:: (نیوزڈیسک) بھارتی سائنسدان نے بیٹی کی انوکھی خواہش پوری کردی، دنیا کی سب سے چھوٹی استری بنا کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ سائنسدان کا دلچسپ عجوبہ دیکھنے کے لیے شرکاء کا تانتا بندھ گیا۔ بھارتی سائنسدان نے ناخن سے بھی چھوٹی استری ایجاد کر لی، پون شرما کی محنت کو دیکھ کر سائنس میوزیم میں آنے والے سبھی دنگ رہ گئے، سائنسدان

نے بتایا کہ یہ استری بیٹی کی فرمائش پر تیار کی ہے، کیونکہ وہ اکثر مطالبہ کرتی تھی کہ اس نے گڑیا کے کپڑے استری کر نے ہیں۔ دنیا کی سب سے چھوٹی استری 17.5 ملی میٹر اونچی ہے، جبکہ اس کی چوڑائی 9.5 ملی میٹر ہے۔ اس کو 7 دن میں بنایا گیا، یہ استری 9 وولٹ کی پاور سے چلتی ہے۔



Urdu Khabrain
انوکھی, بنا, بھارتی, بیٹی, خواہش, ریکارڈ, سائنسدان, نے, ورلڈ, ڈالا, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...