Friday, 6 July 2018

پی ٹی آئی کا مقابلہ خاندانی سیاست سے ہے، عمران خان

https://is.gd/AQRfUf

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  پی ٹی آئی کا مقابلہ خاندانی سیاست سے ہے ۔


چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے عوام کا پیسہ ملک سے باہر منتقل کیا، ہم کرپشن کیخلاف کام کرنے والے اداروں کو مضبوط کریں گے۔ الیکشن میں قوم کو لوٹنے والوں کو شکست دینی ہے۔ مریم نواز شریف نے ایک گھنٹہ کام نہیں کیا اور وزیراعظم بننا چاہتی ہے، ان کو کیا پتہ محنت کش کیا ہوتا ہے، کیسے کام کرتا ہے۔


چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی ہے؟ اس پاکستان نے ورلڈ کپ جیتا، اس ملک کے عظیم نہ بننے کی ایک وجہ میرٹ ہے۔ ہم نے میرٹ کا قتل عام کیا، رشتہ داروں کو بھرتی کیا، آج بہترین پاکستانی باہر کام کررہے ہیں کیونکہ یہاں میرٹ نہیں۔ اللہ تقدیر بدلنے کا کبھی کبھی موقع دیتا ہے، اللہ نے موقع دیا ہے 25 جولائی کو ملک کا رخ موڑ دیں۔ ملک پر 27 ہزار ارب روپے کا قرض ہے، دس سالوں میں 6 ارب سے 27 ہزار ارب کا قرضہ ہوگیا، پوچھو یہ پیسہ کہاں گیا ، کیا ڈیم بنے اور بجلی بنی؟۔


عمران خان نے کہا کہ کرپشن ختم کرکے دکھاؤں گا، پاکستان میں بہترین گورننس ہوگی، کون ہے وہ جو اس ملک کا نظام ٹھیک کرنے کیلیے پیسا اکٹھا کرسکتا ہے؟ میں دو سال میں پاکستان سے 8ہزار ارب روپے ٹیکس سے اکٹھا کرکے دکھاؤں گا، ٹیکس بڑھاؤں گا نہیں بلکہ کم کرکے پیسا اکٹھا کروں گا۔


ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل کا بیٹا اور بھائی بھی لیڈر ہے، کیا تمہاری جماعتوں میں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی اورلیڈر نہیں؟ خاندانی سیاست ہے، اس میں میرٹ نہیں ہے۔ وہ معاشرہ اوپر جاتا ہے جس میں میرٹ ہوتی ہے، انتظامیہ میں ترقی میرٹ پر ہوتی ہے۔


عمران خان نے کہا کہ 300 ارب روپے چوری کرنے والا کہتا ہے جب پاکستان آؤں تب فیصلہ کرنا، نواز شریف کل تمہارا فیصلہ ہوگا۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...