https://is.gd/HAN8Jn
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا کہ خیال تھا کہ شہباز شریف حکومت تو ڈھنگ سے چلا نہیں سکے شاید منشور ہی مناسب پیش کر دینگے۔
شہباز شریف کی تقریر اور انتخابی منشور پیش کرنے پر پی ٹی آئی کے علیم خان کا رد عمل سامنے آگیا کہتے ہیں کہ عوام نمائشی منشو رنہیں کارکردگی کا حساب اور لوٹ مار کا جواب مانگ رہی ہے۔
علیم خان کا کہنا تھا کہ جذباتی تقریر ، کھوکھلا نعرہ ، روپے پیسے پر چلنے والی انتخابی مہم شریفوں کو انجام سے نہیں بچا سکتی ، شہباز شریف کا نامہ اعمال صاف پانی ، سستے تندوروں جیسی سیاہ کاریوں سے بھرا پڑا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریر میں ’ یہ کریں گے‘ اور ’وہ ہونا چاہیے‘ کے علاوہ کچھ بھی ڈھنگ کا سننے کو نہیں ملتا ، چھوٹے میاں صاحب عوام سادہ ضرور ہیں مگر بے وقوف ہر گز نہیں ہیں۔
علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے وسائل اورادارے تباہ کرنے کے بعد آپ سمجھتے ہیں کہ قوم آپ کے لیکچرز سننا چاہتی ہے ، ان کی دس سالہ کارکردگی جی پی او چوک کے 50 فٹ گڑھے میں دفن ہوگئی ہے اور اب تو صرف فواد حسن فواد کی زبان کھلنے کی دیر ہے جس کے بعد مزید کارکردگی قوم کے سامنے آئے گی۔
Urdu Khabrain
Friday, 6 July 2018
شہبازحکومت تو چلا نہیں سکے ، منشور ہی اچھا بنا لیتے، عبدالعلیم خان
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment