https://is.gd/6uDk4a
بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں فائرنگ کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤد اچکزئی زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق قلعہ عبداللہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار انجینئر زمرک اچکزئی کے مہمان خانے پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے این پی کے مرکزی نائب صدر داؤداچکزئی زخمی ہوگئے۔
لیویزحکام کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ قلعہ عبداللہ کے علاقے پیرعلی زئی میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔
لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ انجینئر زمرک اچکزئی بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 21 سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہیں۔
13 جولائی کو بلوچستان کے شہر مستونگ میں خودکش حملے کے نتیجے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 149 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment