https://is.gd/yRTI9E
ڈی سی کامکس کے مشہور کردار شازم کے گرد گھومتی نئی ہالی وڈ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچر فلم '’شازم‘ 'کاپہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔
ہدایتکارڈیوڈایف سینڈ برگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جسے اچانک جادوئی طاقت کے ذریعے بے پناہ طاقت مل جاتی ہے ۔
یہ لڑکا اس غیر معمولی طاقت کے ملتے ہی مضبوط جسامت والے نوجوان کو روپ دھار لیتا جسے اس کے دوست تک اسے پہچان نہیں پاتے ۔یہ لڑکا خطرناک صلاحیتوں کا استعمال نہ جاننے پر اکثر مشکل میں گھِر جاتا تاہم پھراپنی طاقت کا اندازہ ہونے پر یہ نوجوان دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے اور ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے۔
پیٹر سیفران کی پروڈکشن میں بننے والے اس سپر ہیروفلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اسٹارزیچرے لیوی ،عشر اینجل،مارک اسٹروگ ، روز بٹلر اورایڈم بروڈی سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔
سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ سپر ہیرو ایکشن ایڈونچرڈی سی انٹرٹینمنٹ اور وارنر بروس کے بینر تلے آئندہ سال5اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی ۔
Urdu Khabrain
Tuesday, 24 July 2018
ایکشن ایڈونچر فلم ’شازم‘ 'کاپہلا ٹریلر جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment