https://is.gd/WI6Cwp
سالگرہ کے موقع پر میٹھے کا ہونا لازمی ہے، اب چاہے وہ سالگرہ انسان کی ہو یا کسی جانور کی۔کینیڈا کے ایک پرائیویٹ چڑیا گھر میں بھی ایک ریچھ کی سالگرہ کے موقع پراسے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
چڑیا گھر کا ایک ملازم ریچھ کو پک اپ ٹرک کی اگلی سیٹ پر بٹھا کر آئسکریم کھلانے ایک ریسٹورنٹ لے آیا۔برکلےنامی ایک سالہ ریچھ نے پک اپ ٹرک کی کھڑکی سے اپنا منہ نکال کر ریسٹورنٹ کے ایک ملازم کی جانب سے پیش کی جانے والی آئسکریم کو خوب مزے لے کر کھایا اور اپنی سالگرہ انجوائے کی۔

دوسری جانب کینیڈا کے وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی انتظامیہ نے چڑیا گھر کے عملےکے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment