https://is.gd/9f3Pgh
بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی مومی پتلے میں ڈھل جائیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ لندن اور نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں بھارت کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون کا مومی مجسمہ نصب کیا جائیگااور مجسمہ کی تیاری کیلئےدپیکا اس وقت لندن میں ہی موجود ہیں جہاں مادام تساؤ میوزیم کی ٹیم نے دپیکا سے ملاقات کی اور مجسمہ کے حوالے سے پیمائش بھی لی جبکہ ایک انٹرویو میں دپیکا نے مومی مجسمہ کے حوالے سے خوشی کا اظہار بھی کیاہے ۔
واضح رہےدپیکا بالی ووڈ اداکاروں میں نویں اداکارہ بنیں گی جنکا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ کی زینت بنے گا ۔
اس سے قبل امیتابھ بچن، سلمان خان، شاہ رُخ خان، ریتھک روشن، ایشوریہ رائے، کترینہ کیف اور مادھوری ڈکشٹ کا مومی مجسمہ لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں نصب ہے۔
دوسری جانب بالی ووڈ اداکار ورون دھون، پرابھاس اور انیل کپور کا مومی مجسمہ ہانگ کانگ کے مادام تساؤ اورماضی نامور ادکارہ مدھو بالاکا مومی مجسمہ نئی دہلی کے مادام تساؤ میوزیم میں نصب کیا جا چکا ہے۔
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment