Thursday, 19 July 2018

حسین لوائی کو بی کلاس فراہم کرنے پر فیصلہ محفوظ

https://is.gd/poVGMk



ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار معروف بینکر حسین لوائی کو جیل میں بی کلاس کی فراہمی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔

عدالت میں ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا کے خلاف کیس کا چالان جمع کرانے سے متعلق سماعت ہوئی، جیل حکام کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیاجبکہ تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کے لئے 3 دن کی مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کردی ۔

ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی 23 جولائی کو بینکنگ کورٹ میں ہوگی جبکہ ایف ائی اے کے مطابق ملزمان پر منی لانڈرنگ،کرپشن سمیت دیگر الزامات ہیں


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...