Thursday, 9 August 2018

بار بی کیو کھائیں اور 15 دن میں 12 لاکھ روپےکمائیں

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/10/urdu-news-38104



ایک امریکی کمپنی نے بہت ہی دلچسپ ملازمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی توقعات پر پورے اترنے والے کسی ماہر شخص کو صرف 15 دن کےلیے 12 لاکھ پاکستانی روپوں کے برابر تنخواہ دی جائے گی جس کے لیے پورے ملک میں سفر کرکے باربی کیو کھانے چکھنے ہوں گے۔

امریکا کی مشہور کمپنی رونلڈ ریپ نے ایک اشتہار دیا ہے جس میں انہوں نے چیف گِرلِنگ آفیسر کیلئے ملازمت کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق افسر کو امریکا بھر میں گھوم کرنامور ریسٹورنٹس کے باربی کیو کھانے چکھنے ہوں گے اور ان کے بارے میں اپنی رائے دینا ہوگی۔

بار بی کیو کھائیں اور 15 دن میں 12 لاکھ روپےکمائیں

ملازمت کا دورانیہ صرف دو ہفتے پر محیط ہے جس میں کھانے اور سفر کے تمام اخراجات کمپنی برداشت کرے گی اور تنخواہ کے طور پر دس ہزار ڈالر بھی ادا کرے گی ۔

کمپنی کے مطابق دورانِ ملازمت سی جی او کو امریکا کے ان بہترین ریستورانوں میں بھیجا جائے گا جو باربی کیو اور گِرل گوشت کےلیے مشہور ہیں۔

بار بی کیو کھائیں اور 15 دن میں 12 لاکھ روپےکمائیں

اس کے بدلے اسے اپنے تاثرات، تصاویر اور اس ہوٹل میں استعمال ہونے والے، بار بی کیو بنانے کے طریقے اور ٹوٹکے رونلڈز کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ہوں گے۔

یاد رہےکہ ملازمت کے لئے اپلائی کرنے کی لاسٹ ڈیٹ 13 اگست رات بارہ بجے تک ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...