Saturday, 18 August 2018

وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی کابینہ کی منظوری دے دی

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39731




وفاقی کابینہ پیر کو حلف اٹھائے گی جس میں 15 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔ فوٹو:فائل


وفاقی کابینہ پیر کو حلف اٹھائے گی جس میں 15 وزرا اور 5 مشیر شامل ہیں۔ فوٹو:فائل



 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں 15 وزراء اور 5 مشیر شامل ہیں جب کہ عمران خان وزارتِ داخلہ اپنے پاس رکھیں گے۔


پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی ہے جس میں 15 وفاقی وزیر اور 5 مشیر شامل ہیں۔ وفاقی کابینہ پیر کو حلف اٹھائے گی۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: عمران خان کے وزارتوں سے متعلق اہم فیصلے


ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق نئی کابینہ میں شاہ محمود قریشی وزیرِ خارجہ، اسد عمر وزیرخزانہ، شفقت محمود وفاقی تعلیم و قومی ورثہ جبکہ پرویز خٹک وزارتِ دفاع کا قلمدان سنبھالیں گے۔


وزارتِ اطلاعات پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری اور وزارتِ قانون ایم کیوایم کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم کے حوالے کی گئی ہے۔ شیریں مزاری کو وزیر انسانی حقوق، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو وزیر ریلوے، نورالحق قادری کو وزارتِ مذہبی امور بنایا گیا ہے۔


غلام سرور خان وزیر پٹرولیم، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار، فہمید ہ مرزا وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی، عامر کیانی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اور طارق بشیر کو وزیر سیفران بنایا گیا ہے۔


امین اسلم کو مشیر ماحولیات بنادیا گیا ہے اور معروف صنعت کار عبدالرزاق داوٴد مشیر کامرس ہوں گے۔ بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر جب کہ عشرت حسین کو مشیر برائے ادارتی اصلاحات بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


عمران خان نے وزیرداخلہ کا قلمدان اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ میں معاونت کے لئے دو مشیر رکھے جائیں گے جن کے لئے سابق انسپیکٹر جنرل پولیس شعیب سڈل اور ناصر درانی کے نام زیرِ غور ہیں۔





Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...