Saturday, 18 August 2018

وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39722




عمران خان قوم سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالیں گے فوٹو:فائل


عمران خان قوم سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالیں گے فوٹو:فائل



 اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے۔


وزیراعظم عمران خان نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ منصب سنبھالنے کے بعد روایت ہے کہ نومنتخب وزیراعظم قوم سے خطاب کرتے ہیں۔ خیال تھا کہ عمران خان کل ہی قوم سے خطاب کریں گے تاہم ایسا نہیں ہوا۔ اب وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے جسے سرکاری ٹی وی سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔


یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے منصب سنبھال لیا


عمران خان قوم سے خطاب میں اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ وزیراعظم اپنی نئی حکومت کی ترجیحات بھی بیان کریں گے جبکہ عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔


حلف برداری کے بعد عمران خان وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور حکومتی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...