Saturday, 18 August 2018

مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھالیا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39716




حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی،فوٹو: اسکرین گریب


حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی،فوٹو: اسکرین گریب



 کراچی: پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کی حیثیت سےعہدے کا حلف اٹھالیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور اعلیٰ سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔


یہ بھی پڑھیں: مراد علی شاہ دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب


تقریب میں کورکمانڈرکراچی اور ڈی جی رینجرز سمیت دیگر اہم کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں، چیف سیکریٹری سندھ  نے نظامت کے فرائض انجام دیے جب کہ قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔


واضح رہے کہ سید مراد علی شاہ دوسری بار وزیراعلیٰ سندھ بنے ہیں، وہ گزشتہ دورحکومت میں بھی وزیراعلیٰ کے منصب پر فائز رہے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...