Saturday, 11 August 2018

بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 29 افراد ہلاک

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38298




پانی کی سطح 2 ہزار 4 سو فٹ سے بڑھنے پر ڈیم کے دروزے کھولنے پڑے جس سے دیہاتوں میں سیلاب آگیا (فوٹو: بھارتی میڈیا)


نئی دہلی: بھارتی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فوج طلب کرلی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مون سون بارشوں کے نہ تھمنے والے سلسلے نے بھارت کے دارالحکومت سمیت کئی ریاستوں میں معمولِ زندگی کو متاثر کر رکھا ہے۔ جنوبی ریاست کیرالا میں شدید بارشوں سے جمع ہونے والے پانی کی سطح 2 ہزار 4 سو فٹ بلند ہونے پر مجبوراً ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے۔

محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ 26 سال میں پہلی بار کیرالا کے ضلع اڈوکی میں ڈیم کے دروازے کھولنے پڑے جس کی وجہ سے پانی کا سیلابی ریلا کئی دیہات کو بہا کر لے گیا جب کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں مٹی کے تودے کے ملبے تلے دب کر ہوئی ہیں جس میں کم از کم 19 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہوئے۔

ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 241 ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں جب کہ اب تک 15 ہزار 6 سو 95 شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے تاہم مریضوں کی منتقلی میں دشواری کا سامنا ہے۔ بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں 50 برس میں سب سے زیادہ بارشوں کا سامنا ہے جس سے صورت حال گھمبیر ہوگئی ہے۔

سیلابی ریلے سے تباہ کاریوں کی تصویری جھلکیاں

Keralah 1

Keralah 2

Keralah 5

Keralah 3

Keralah 4

Keralah 6

India-flood-2


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...