Saturday, 11 August 2018

جب انیل کپور نے سری دیوی کیساتھ کام کرنے سے انکار کیا

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38295




انیل کپور نے ایک انٹرویو میں فلم ’’چاندنی‘‘ نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔ فوٹو : فائل


ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انیل کپور کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ فلم ’’چاندنی‘‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار و پروڈیو سر انیل کپور اور آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی نے بالی ووڈ انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی جن میں ’جانباز‘، ’مسٹر انڈیا‘، ’لاڈلا‘ اور ’جدائی‘ شامل ہیں لیکن بہت کم مداحوں کو یہ بات معلوم ہے کہ انیل کپور نے سری دیوی کے ساتھ فلم ’’چاندنی‘‘ میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا تھا اب اس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے فلم ’’چاندنی‘‘میں سری دیوی کے ساتھ کام کرنے سے اس لئے انکار کیا تھا کیوں کہ وہ اس کردار میں وہیل چیئر پر نہیں بیٹھنا چاہتے تھے جو بعد میں رشی کپور نے نبھایا تھا۔

ادکار نے بتا یا کہ فلم سین کے مطابق ایک حادثے میں اداکار کی ٹانگیں ناکارہ ہوجاتی ہیں اور انہیں متعدد سین میں وہیل چیئر پر ہی دکھایا جاتا ہے جب کہ میں نہیں سمجھتا کہ میں فلم کے زیادہ تر سین ایک وہیل چیئر پر بیٹھ کر کروں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...