Wednesday, 8 August 2018

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/09/urdu-news-37880




مکہ ومدینہ سمیت مقدس مقامات پر قائم بینکوں میں عیدالضحیٰ کی چھٹیاں نہیں ہوں گی


ریاض: سعودی عرب میں مختلف سرکاری و نجی اداروں میں عیدالاضحیٰ کی 9 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

سعودی مونیٹری اتھارٹی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 17 اگست سے شروع ہوں گی اور 26 اگست کو ختم ہوں گی جب کہ تعطیلات کا اطلاق اسٹاک ایکس چینج، انشورنس کمپنیوں، بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں پر ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حج سیزن کی وجہ سے مکہ ومدینہ سمیت مقدس مقامات پر قائم بینکوں میں عیدالضحیٰ کی چھٹیاں نہیں ہوں گی تاکہ عازمین حج کو مقدس فریضہ کی ادائیگی کے دوران کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اس کے علاوہ ہوائی اڈوں، بارڈر کراسنگ  اور دیگر عوامی گزر گاہوں پر واقع بینک بھی عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران کھلے رہیں گے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...