Wednesday, 8 August 2018

ایرانی صدر کا عمران خان کو ٹیلی فون، دورہ ایران کی دعوت 

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/09/urdu-news-37883




پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے، چیئرمین تحریک انصاف .


تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو فون کرکے ایران کے دورے کی دعوت دی جسے عمران خان نے قبول کرلی۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے وزارت عظمیٰ کے عہدے کیلئے نامزد عمران خان کو ٹیلی فون کرکے پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران محض ہمسائے ہی نہیں مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں جب کہ پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں۔

حسن روحانی کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو ایران کے دورے کی دعوت دی گئی جسے قبول کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ دورے کو حتمی شکل دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید پختگی کا بھی خواہشمند ہے۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...