Wednesday, 8 August 2018

مسلم لیگ (ن) کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/09/urdu-news-38009




احتجاج پر امن ہوگا،مریم اورنگزیب ،فوٹو: فائل


احتجاج پر امن ہوگا،مریم اورنگزیب ،فوٹو: فائل



 اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) نے کل بروز بدھ کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔


ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن کے تحت کل اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے میں مسلم لیگ (ن) سمیت پاکستان الائنس فار فری اینڈ فیئر الیکشن میں شامل دیگر جماعتیں شریک ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں مبینہ دھاندلی؛ جے یو آئی (ف) کا خیبر پختون خوا میں دھرنے کا اعلان


انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی، ایم ایم اے سمیت دیگر جماعتیں احتجاج کا حصّہ ہوں گی، احتجاجی مظاہرے میں (ن) لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب ارکان شریک ہوں گے یہ مظاہرہ پرامن ہوگا اور اس کا دورانیہ کتنا ہوگا اس کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔


مریم اورنگزیب نےکہا کہ تاریخی دھاندلی شدہ الیکشن میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اس پر احتجاج ریکارڈ کریں گے، ماضی میں ریڈ زون ایریا میں 120 دن کا دھرنا دیا گیا جس میں سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکائے گئے لیکن ہم ایسا نہیں کریں گے۔



Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...