Wednesday, 1 August 2018

نواز شریف کو پمز سے اڈیالہ منتقل کیا جارہا ہے

https://is.gd/Po3xQb



سابق وزیراعظم نوازشریف کو سخت سیکورٹی میں پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی اسپتال سے جیل منتقلی کا فیصلہ ان کے اصرار پر کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پمز اسپتال میں مزید قیام کرنا نہیں چاہتے جبکہ داکٹر انہیں کچھ دن اور اسپتال میں رکھنا چاہتے تھے ۔

نوازشریف نے ڈاکٹروں سے کہا کہ اگر ان کا بنیادی علاج مکمل ہوگیا ہے تو جیل منتقل کردیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت ابھی بھی مستحکم نہیں اور ان کے مختلف ٹیسٹوں میں نتائج مختلف آرہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز سابق وزیراعظم کو مزید 3 دن اسپتال میں رکھنا چاہتے تھےتاہم انہیں اب جیل منتقل کیا جارہا ہے ۔

نوازشریف کو سینے میں تکلیف کے باعث اتوار کے روز اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے کارڈک سینٹر میں منتقل کیا گیا تھا ۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...