https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/20/urdu-news-39996
بھارتی ریاست تامل ناڈو کے تمام کالجز میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے جبکہ طالب علموں نے اس اقدام کو رجعت پسندانہ قرار دیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تامل ناڈو کے تمام کالجز میں موبائل فون پر پابندی عائد کردی گئی ہے لہٰذا اب اسٹوڈنٹس کو موبائل فون رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
چنئی میں ایک نجی کالج کی پرنسپل کا کہنا ہے کہ کیمرہ فون کا غلط استعمال کیا جاتا ہے، طلبہ خواتین فیکلٹی ممبرز کی ویڈیو بناکر اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں۔
پرنسپل کا مزید کہنا ہے کہ ایسے تعلیمی ادارے جہاں لڑکے اور لڑکیاں ساتھ پڑھتے ہیں، طالبات اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ ویڈیو بنوالیتی ہیں، جن کا بعد میں غلط استعمال کیا جاتا ہے۔
طالب علموں نے اس اقدام کو رجعت پسندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ڈیجیٹل بھارت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن دیکھیں ہم کیا کررہے ہیں۔
ایک طالبہ کا کہنا ہے کہ کلاسز کے دوران موبائل فون پر پابندی درست ہے لیکن مکمل پابندی سمجھ سے باہر ہے
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment