https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/20/urdu-news-39999
اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ فاٹا کے حقوق کے لیے عمران خان نے سب سے زیادہ جدوجہد کی ہے،فاٹا کے نوجوانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے مسائل حل کریں گے ۔
صوابی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نےکہا کہ قومی اسمبلی کےاسپیکرکے مقام تک پہنچانے پر عوام اور عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ واپڈا کو ٹائم دے دیا ہے کہ لوڈشیڈنگ اور وولٹیج کا مسئلہ حل کریں،واپڈا نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے 50 ارب روپے مانگے ہیں تاہم کابینہ کے حلف اٹھاتے ہی واپڈا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کو آنے والے دنوں میں مزید اہم وزارتیں ملنے والی ہیں تاہم سی پیک میں خیبرپختونخوا کے حقوق پر کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے
Urdu Khabrain
No comments:
Post a Comment