Sunday, 19 August 2018

ڈارؤنی فلم ’دی امیٹی ویلی مرڈرز‘ کاپہلا ٹریلرجاری

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/20/urdu-news-39985



خوف و دہشت سے بھرپورہالی ووڈ فلم’دی امیٹی ویلی مرڈرز‘ کا پہلا ٹریلرجاری کردیا گیا۔

خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر ڈرامہ فلم دی امیٹی مرڈرز (The Amityville Murders) کا پہلا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ڈینیل فیرنڈز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جس میں ایک شخص رات کے وقت اپنے پورے خاندان کو قتل کردیتا ہے ۔فلم کی کاسٹ میں جان رابنسن، چیلسیا رکٹس، پال بین وکٹر، ڈیان فرینکلن، نوا برینر، زین آسٹن، برٹ ینگ اور اسکائی لیام پیٹرسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جم جیکبسن اور ایرک برینر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 15 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...