Saturday, 11 August 2018

عراق: ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد مقتدی الصدر کی برتری برقرار

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38259



عراق میں انتخابی نتائج کی دوبارہ گنتی کے بعد مقتدی الصدر کی برتری برقرار رہی ہے۔

عراقی انتخابی کمیشن نے اس سال 12 مئی کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں ووٹوں کی دستی گنتی کے حتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے سابقہ نتائج کو درست قرار دیتے ہوئے مقتدی الصدر کی سربراہی میں قائم سائرون اتحادی گروپ کی برتری کو برقرار رکھا ہے جن کی نشستوں کی تعداد 50سے زیادہ ہے۔

انتخابی کمیشن کے ترجمان جسٹس ليث جبر حمزہ کے مطابق جن انتخابی مراکز کے نتائج کے خلاف اپیل کی گئی تھی ان میں زیادہ تر مراکز کے نتائج ووٹوں کی دستی انداز میں گنتی کے بعد بھی سابقہ نتائج سے سو فیصد کے قریب مطابقت رکھتے ہیں جب کہ بغداد صوبے میں یہ تناسب 99فیصدہے۔ اس سے قبل پارلیمانی انتخابات کی الیکٹرونک گنتی کے نتائج میں مقتدی الصدر کا سائرون گروپ 54 نشستوں کے ساتھ سرفہرست تھا


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...