Saturday, 11 August 2018

خواتین اسکائی ڈائیورز کا ایکساتھ چھلانگ لگانے کا عالمی ریکارڈ

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/11/urdu-news-38253



یوں تو خواتین کو صنفِ نازک قرار دیا جاتا ہے لیکن آج کل خواتین زندگی کے میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یوکرین میں ایسا ہی ایک انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے خواتین نے بیک وقت اسکائی ڈرائیونگ کا مظاہرہ پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکا ، جرمنی، برازیل، فن لینڈ،نیوزی لینڈ ، چیک ریپبلک، میکسیکو ، سویڈن ، روس، فرانس، رومانیہ،پیراگوئے، جاپان اور ہالینڈ سمیت انیس ممالک سے تعلق رکھنے والی ان خواتین نے جہاز سے ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگاتے ہوئے یہ عالمی کارنامہ انجام دیا ہے۔

ماہر اسکائی ڈائیورزپر مشتمل خواتین کی اس جانباز ٹیم نے رنگین جمپ سوٹ پہن کر فضا میں چھلانگ لگائی تو سینکڑوں میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑان بھرتے ہوئے اپنی ساتھیوں کے ہاتھ تھام کر اسنو فلیک(Snowflake) کی ترتیب تشکیل دی ڈالی ۔

بعد ازاں تمام خواتین نہایت پیشہ ور انداز میں ایک دوسرے کے ہاتھ چھوڑ کر فضا میں جدا ہوئیں اور اپنے پیرا شوٹ کھول کر بحفاظت زمین پر اُتر گئیں۔


Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...